ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی: ہاتھ بندھے ہوئے تھے


ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے خودکشی کرلی ہے، کمشنر گوجرانوالہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔ ذرائع کا کہنا کہ ڈپٹی کمشنر نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تاہم پولیس نے جب دروازہ توڑ کر لاش نکالی تو ڈپٹی کمشنر کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کافی دن سے پریشان تھے اور آفس بھی کم آتے تھے، پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).