پیسوں کے عوض جنسی خدمات، مس وینزویلا کا مقابلہ ملتوی


مس وینیزویلا

مس وینزویلا کا مقابلہ گذشتہ 40 برسوں سے منعقد ہو رہا ہے

لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن کو جنسی اور مالیاتی سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مس وینزویلا کے ماضی میں منعقد ہونے والے مقابلوں کی شرکا نے دوسری شرکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنسی خدمات کے عوض کاروباری شخصیات اور سرکاری حکام سے رقم وصول کرتی ہیں۔

ان الزامات کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر طوفان اٹھ کھڑا ہوا اور اب اس کے بعد مقابلہ ملتوی کر دیا گیا ہے اور منتظمین نے دعووں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب گذشتہ برس تیل کی سرکاری کمپنی کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کا آغاز ہوا اور اس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

اس پر مس وینزویلا کے مقابلے میں حصہ لینے والی حسیناؤں نے الزام عائد کیا کہ اس مقابلے میں شرکت کرنے والی بعض خواتین نے سرکاری سطح پر ہونے والی کرپشن سے فائدہ اٹھایا تھا۔

سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا پر ان الزامات کے جواب میں وینزویلا آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ جو بھی اس ایونٹ کے اصول و ضبوابط کی خلاف ورزی میں ملوث ہے اس کے بارے میں تحقیقات تک آڈیشن ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ کیراکس جہاں مقابلہ حسن میں شامل ہونے والے امیدوار تربیت لیتے ہیں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

وینزویلا کی آبادی فقط تین کروڑ 20 لاکھ ہے اور وہ اس کا شمار دنیا کی اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں مہنگائی عروج پر ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے کامیاب ممالک میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ اب تک وینز ویلا نے سات مرتبہ مِس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیا جبکہ چھ میں کامیابی حاصل کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp