پی آئی اے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل منظور


piaقومی اسمبلی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔ پی آئی اے کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل وفاقی وزیر زاہد حامد نے ایوان میں پیش کیا جس پر مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے بھی اس کی حمایت کی ، پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کے فیصلے کیخلاف اے این پی نے احتجاجاً ایوان سے واک آﺅٹ کیا۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی نے اس شرط پر بل کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا کہ پی آئی اے کے تمام گرفتار ملازمین کو رہا کیا جائے اور جن پر مقدمے درج کئے گئے ہیں ان کیخلاف مقدمے فوری طور پر خارج کئے جائیں۔ سینیٹر الیاس بلور کا کہنا تھا کہ انہیں ایوان میں بل کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔


Comments

FB Login Required - comments