مریخ پر ’کیوروسٹی‘ کے دو ہزار دن


????

مریخ سے زمین کی تصویر

مریخ کی سائنس لیبارٹری کے نام سے معروف ناسا کا ’کیوروسٹی روور‘ کو مریخ پر دو ہزار دن ہو چکے ہیں۔

کیوروسٹی روور اس سرخ سیارے پر موجود ایک خشک جھیل کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس دوران روبوٹ نے کئی اہم مشاہدے کیے ہیں۔ ان میں سے کچھ کیوروسٹی سائنس ٹیم نے منتخب کیے ہیں۔

خلا سے لی گئی تصاویر میں سے کئی انتہائی دلکش ترین اور ڈرامائی خود زمین کی ہیں۔ مگر کیوروسٹی روور پر ماسٹ کیم کی اس تصویر میں رات کے وقت زمین ایک دھندلے نکتے کی طرح نظر آ رہی ہے۔ دنیا بھر کے سائنس دان ہر روز کیوروسٹی کے ذریعے دس کروز میل دور مریخ کا جائزہ لیتے ہیں۔

کیوروسٹی نے پہلی تصویر پانچ اگست 2012 میں مریخ پر اترنے کے پندرہ منٹ بعد ہی بھیج دی تھی۔ جب یہ تصویر ملی تو سائنسدانوں کو اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ مشن کامیاب رہے گا۔

جب سائنسدانوں نے کیوروسٹی روور کو چلانا شروع کیا تو یہ پتھر راستے میں نظر آئے۔ ان کی گول شکل سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی قدیمی اور کم گہرے دریا کی تہہ میں بنے جو چار ارب سال پرانے بلند پہاڑوں سے بہتا تھا۔ مریخ کی اس سوکھی جھیل میں ملنے والے ان پتھروں کی تصاویر دیکھ کر سائنس دان دوبارہ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ مریخ کی یہ چٹانیں اور پرتیں کس طرح وجود میں آئیں۔

مزید پڑھیے

مریخ

یہ حصہ باریک ریت اور مٹی کی پرتوں سے بنا ہے

مریخ پر اترنے سے پہلے یا ابتدائی مشن میں ٹیم کو اندازہ نہیں تھا کہ تصاویر میں نظر آنے والا علاقہ کیا ہے۔ کیا یہاں لاوہ بہتا تھا اور کیا یہ جھیل میں جمی تلچھٹ ہے۔ لیکن اس تصویر سے صورتِ حال واضح ہوئی۔ مریخ کی یہ یلو نائف خلیج ہے۔ یہ حصہ باریک ریت اور مٹی کی پرتوں سے بنا ہے اور یہ اس وقت وہاں اکٹھی ہوئی ہوگی جب دریا اس قدیمی سوکھی جھیل سے ملتا ہوگا۔

مریخ

ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ کیا وہاں زندگی تھی

ٹیم نے روور کے ذریعے اس جگہ کھود کر یہ پتہ لگانے کی کوشش کی کہ اس میں موجود مٹی اور نائٹروجن والے مرکبات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں کا ماحول کسی قسم کی زندگی کے آثار پائے جاتے تھے، ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ کیا وہاں زندگی تھی۔

مریخ

ٹیم کو ماضی میں یہاں کے ماحولیات کو سمجھنے میں مدد ملی

کیوروسٹی کے راستے میں پہاڑیوں کے آنے سے ٹیم کو ماضی میں یہاں کے ماحولیات کو سمجھنے میں مدد ملی۔

کیوروسٹی کے راستے میں آنے والے یہ بادامی ٹیلے وہاں پائے جانے والے ریت کے ٹیلوں کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

مریخ

طویل عرصے تک مرطوب آب و ہوا کے سبب آب و ہوا خشک ہوگئی

ریگستان میں بننے والے پتھروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ طویل عرصے تک مرطوب آب و ہوا کے سبب آب و ہوا خشک ہوگئی اور یہاں ماحول ہوا کے حساب سے ڈھلنے لگا۔

مریخ

ڈسکوری روور کی ایک سیلفی

وقت کے ساتھ ساتھ کیوروسٹی روور نے سیلفی لینے میں مہارت حاصل کر لی یہ سیلفیاں صرف دکھانے کے لیے نہیں ہیں بلکہ ان سے ٹیم کو پورے مشن میں روور کی مجموعی حالت سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp