حیران کن خصوصیات کے ساتھ دنیا کی سب سے مہنگی ترین جیپ


دنیا میں ایک سے بڑھ کر ایک لگژری گاڑی موجود ہے لیکن اب ایک چینی کمپنی نے ایسی جیپ فروخت کے لیے پیش کر دی ہے کہ اس کی قیمت او رخصوصیات جان کر آپ دنیا کی تمام گاڑیوں کو بھول جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس گاڑی کا نام کارلمین کنگ (Karlmann King)ہے جو دنیا کی سب سے مہنگی گاڑی ہے۔ اس ایس یو وی جیپ کی قیمت 15لاکھ 60ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 24کروڑ 42لاکھ روپے) ہے۔ اس کی باڈی کاربن فائبر اور سٹیل سے بنائی گئی ہے جو بلٹ پروف ہے۔

کارلمین کنگ کے اندر انتہائی لگژری سیٹیں، گیمز کنسول، فریج اور کافی مشین سمیت دیگر کئی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اس میں ہوا صاف کرنے والا نظام (Air purifier system )، فلیٹ سکرین ٹی وی اور اندرونی نیون لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔ سیٹوں، ٹی وی اور لائٹس سمیت اس کے کئی فیچرز ایک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کام کریں گے۔اس گاڑی کا نام چھٹی صدی عیسوی کے ایک بادشاہ ’کارلومین اول‘کے نام پر رکھا گیا ہے جس کی سلطنت موجودہ فرانس کے ایک حصے پر مشتمل تھی۔771ءمیں صرف 20سال کی عمر میں اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔بیٹ موبائل (Batmobile)کی شکل کی اس ’فور وہیل ڈرائیو‘ جیب کی حد رفتار زیادہ سے زیادہ87میل (140کلومیٹر)فی گھنٹہ ہے۔

کمپنی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اس ماڈل کی صرف 10کاریں بنائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).