افغانستان کے سپنر راشد خان 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین بولر بننے والے ہیں


راشد خان

افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان ایک روزہ میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیز ترین بولر بننے والے ہیں۔

راشد خان کے پاس اس وقت 43 ایک روزہ میچوں میں 99 وکٹیں ہیں جبکہ موجود ریکارڈ ہولڈر آسٹریلیا کے مچل سٹارک ہیں جنھوں نے اپنی 100ویں وکٹ 52ویں میچ میں حاصل کی تھی۔

جمعے کو افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں راشد خان نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک روزہ میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین بولرز
مچل سٹارک 52 میچ

ثقلین مشتاق

53 میچ

شین بونڈ

54 میچ

بریٹ لی

55 میچ

راشد خان

42 میچوں میں 99 وکٹیں

19 سالہ راشد خان کا اس ریکارڈ کے انتے قریب آنا اس لیے بھی انتہائی شاندار ہے کیونکہ 50 وکٹیں حاصل کرنے والے تیز ترین بولرز میں ان کا آٹھواں نمبر تھا جو کہ انھوں نے 26 میچوں میں مکمل کیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ انھوں نے اس کے بعد 17 میچوں میں 46 وکٹیں لے لیں ہیں۔

ایک روزہ میچوں میں کم از کم 1000 گیندیں کروانے والے بولرز میں راشد کی ایوریج (اوسط) 14.12 فی وکٹ، اور سٹرائیک ریٹ 21.4 گیندیں فی وکٹ بھی بہترین ہیں۔

تاہم کیونکہ افغانستان دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف قدرے کم کھیلتے ہیں، راشد خان کی 40 وکٹیں زمبابوے کے خلاف اور 33 ائرلینڈ کے خلاف ہیں۔ ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ 18 رنز کے عوض 7 وکٹیں انھوں نے جون 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف حاصل کیں۔

راشد خان



Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32537 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp