‘بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا’


اکشے کمار بالی وڈ میں سماجی ایشوز پر بننے والی فلموں کا چہرہ بن چکے ہیں جس کی مثال حال ہی کی ان کی دو فلمیں ‘ٹوائلٹ ایک پریم کتھا’ اور ‘پیڈ مین’ ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ انھیں نیشنل ایوارڈ عامر خان کی فلم ‘دنگل’ کے مقابلے فلم ‘رستم’ کے لیے دیا گیا۔

بحر حال آج کل بالی وڈ کے پوسٹر بوائے اکشے ‘کیسری’ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم سرا گڑھی کی جنگ پر بنائی گئی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سنہ1897 میں محض 21 سکھوں نے دس ہزار افغانوں کے خلاف جنگ لڑی تھی۔

انوراگ سنگھ کی اس فلم میں اکشے کے ساتھ پرینیتی چوپڑہ ہیں۔ اکشے جو ہمیشہ کسی بھی طرح کے متنازع بیان یا سیاسی کمنسٹ سے پرہیز کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز میں مذہب کو شامل کرنا درست نہیں ہے۔ اکشے کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماوں کو سیاست کے لیے مذہب کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اکشے کے اس بیان سے لگتا ہے کہ شاید اب نیشنل ایوارڈ میں ان کی دلچسپی ختم ہو چکی ہے۔

ایک دو تین
فلم تیزاب کے گیت ایک دو تین کو پر جیکلین فرنینڈیز کی اداکاری پر انھیں ٹرول کیا جا رہا ہے

بالی وڈ میں آج کل جس طرح پرانی فلموں کا ری میک فیشن بن چکا ہے اسی طرح پرانے خوبصورت گانوں کی شکل بگاڑنے کا چلن بھی عام ہوتا جا رہا ہے۔ جن میں ‘دھیرے دھیرے سے میری زندگی میں آنا’ یا پھر ‘کہہ دوں تمہیں یا چپ رہوں’ وغیرہ شامل ہیں۔

ایسا ہی مادھوری دیکشت کا ایک مقبول ترین گانا ‘ایک دو تین’ تھا جو اب ٹائگر شروف کی فلم ‘باغی ٹو’ میں جیکلین فرنینڈیز بطور آئیٹم سانگ کر رہی ہیں۔ رواں ہفتے یہ گانا رلیز کیا گیا اور سوشل میڈیا نے بیچاری جیکلین کو ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

یہ درست ہے کہ مادھوری کے اس گانے کا موازنہ کسی بھی ری مکس سے نہیں کیا جا سکتا لیکن ہر دور کا اپنا انداز اور سٹائل ہوتا ہے اور نئے کردار کے ساتھ ساتھ ٹکنالوجی میں بھی تو فرق تو نظر آئے گا۔

ہاں یہ ضرور ہے کہ فلمسازوں کے لیے یہ ایک پبلسٹی ٹول بن چکا ہے کہ ‘بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا’۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp