فرانس سپر مارکیٹ واقعہ: ریدوین لدیم کون تھا؟


لدیم

جنوبی فرانس کی سُپر مارکیٹ میں حملہ کرنے والا مسلح شخص ریدوین لدیم مراکش نژاد فرانسیسی تھا۔

لدیم 1992 میں مراکش میں پیدا ہوا۔ لدیم پر پہلے ہی سے فرانسیسی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے نظر رکھی ہوئی تھی۔

فرانس کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ لدیم شدت پسندوں کی واچ لسٹ پر تھا۔ ان کے مطابق اس کی وجہ ’لدیم کے شدت پسند رجحانات اور سلفی تحریک سے رابطے‘ تھے۔

یہ بھی پڑھیے

تاہم انھوں نے مزید کہا کہ ایجنسیوں کی تحقیقات سے ایسا کوئی عندیہ نہیں ملا تھا کہ وہ اس قسم کی کارروائی کرے گا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق 2011 میں لدیم پر ممنوعہ اسلحہ رکھنے اور 2015 میں منشیات اور عدالتی حکم نہ ماننے کے جرائم ثابت ہوئے تھے۔

لدیم اپنے والدین اور بہنوں کے ہمراہ ایک اپارٹمنٹ میں رہتا تھا۔ ان کے ایک ہمسائے نے سپر مارکیٹ کے واقعے سے قبل لدیم کو جمعے کی صبح اپنی ایک بہن کو سکول لے جاتے دیکھا تھا۔

پولیس نے لدیم کے اپارٹمنٹ پر جمعے کی دوپہر دھاوا بولا تھا۔

لدیم نے تین افراد کو ہلاک کیا اور پولیس نے اپنی کارروائی میں لدیم کو ہلاک کر دیا تھا۔

’ہیرو‘ قرار دیے جانے والے پولیس اہلکار نے کیا کیا تھا؟

فرانس

فرانس کے پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکار کئی لوگوں کو سپر مارکیٹ سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن لدیم نے ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا اور اس کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔

اس موقعے پر لیفٹیننٹ کرنل بیلٹرم نے یرغمال خاتون کے بدلے خود کو پیش کیا تھا۔

بیلٹرم نے ایک ٹیبل پر اپنا موبائل فون آن چھوڑ دیا تھا جس کے ذریعے سپر مارکیٹ کے باہر پولیس کو اندر کی تمام صورتحال سے آگاہی ملتی رہی۔

جب پولیس کو سپر مارکیٹ کے اندر سے فائرنگ کی آواز آئی تو پولیس سپر مارکیٹ کے اندر داخل ہوئی۔ لدیم تو ہلاک ہو گیا لیکن پولیس اہلکار بیلٹرم زخمی ہوئے اور ہسپتال میں انھوں نے دم توڑ دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp