پاناما لیکس : تین سربراہان کا لندن میں ملاقات کا امکان


\"panamaپاناما لیکس کا ہنگامہ ، برطانیہ سیاسی سرگرمیوں کا نیا مرکز بن گیا ، تین بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان آئندہ ایک دو روز میں لندن میں موجود ہوں گے ، وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کا امکان ہے ، عمران خان اور چودھری نثار بھی آئندہ دنوں برطانیہ پہنچیں گے۔ لندن سیاسی سرگرمیوں کا نیا مرکز بننے جا رہا ہے ، اسے اتفاق کہیے یا سیاسی جوڑ توڑ کی حکمت عملی ، ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان آئندہ دنوں میں لندن میں موجود ہوں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف بدھ 13 اپریل کوطبی معائنے کے لئے لندن پہنچیں گے جبکہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔ مشترکہ دوستوں کی جانب سےدونوں رہنماوں کی ملاقات کیلئے کوششیں جاری ہیں جس کے لئے بیک ڈور رابطے کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے بعد کپتان بھی لندن پہنچ جائیں گے ، نہ صرف عمران خان اور وزیر داخلہ چودھری نثار بھی آئندہ دنوں برطانیہ میں ہوں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان جمعرات 14 اپریل کو لندن پہنچیں گے جہاں وہ پاناما لیکس پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی 16 اپریل کو لندن جا رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments