’عاشقی 3 ‘کے لیے سدھارت اور عالیہ بھٹ کے ناموں کا اعلان


\"sdaharth\"بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ”عاشقی“ کے تیسرے سیکوئل کے لیے نامور پروڈیوسر بھوشن کمار نے نوجوان اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی 1990 میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم ”عاشقی“ میں اداکار راہول رائے اور انو اگروال جب کہ 2013 میں فلم کے دوسرے سیکوئل میں اداکار آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تاہم اب فلم کے تیسرے سیکوئل میں اداکار سدھارت ملہوترا نے ہریتک روشن کو فلم سے باہر کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز بھوشن کمار نے فلم ”عاشقی “ کے تیسرے سیکوئل میں نوجوان اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ کو مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے جسے دونوں اداکاروں نے قبول کرلیا ہے جس کے بعد اب فلم کے سیکوئل میں سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ رومانس کرتے نظر آئیں گے جب کہ سدھارت ملہوترا کا کہنا تھا کہ فلم رومانوی اور موسیقی پر مبنی ہے جس کے سکرپٹ پر کام ہورہا ہے اور فلم ڈائریکٹر کی جانب سے مجھے فلم کے لیے گانا گانے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلم ”عاشقی 3“ کے لیے اداکار ہریتک روشن کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments