بہترین ٹی وی فنکار کون؟ ایوارڈ تقریب 23 اپریل کو ہو گی


\"award\"2015 کے بہترین ٹی وی فنکاروں کیلئے ایوارڈ تقریب 23 اپریل کو کراچی میں ہوگی بہترین اداکار کے مقابلے کیلئے عمران عباس، عثمان خالد بٹ، فیصل قریشی ، عدنان صدیقی، میکال ذوالفقار جبکہ بہترین اداکارہ کیلئے صنم جنگ، مایا علی، یمنیٰ زیدی ، نوین وقار، عفت عمر، صبا قمر میدان میں آگئے ،اسی طرح بہترین ڈرامہ سیریل کیلئے الوداع ، دیار دل، جگنو، مول، محبت آگ سی ، مقبول ترین سکرین جوڑی کیلئے عمران عباس، صنم جنگ، عثمان خالد بٹ ، مایا علی اور فیصل قریشی ،نوین وقار کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس ایوارڈ کے انعقاد کا مقصد ڈراموں سے وابستہ فنکاروں’ ہدایتکاروں’ گلوکاروں’ لکھاریوں کے علاوہ ڈرامے پیش کرنے والوں کو عالمی معیار کے ڈرامے تخلیق کرنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مختلف شعبوں میں ایوارڈز سے نوازا جانا ہے۔ مذکورہ ایوارڈز کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ناظرین کو 4 شعبوں میں اپنے پسندیدہ امیدواروں کو بذریعہ انتخاب کا موقع دیا جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments