خضدار کے علاقے وڈھ میں دھماکہ : 3 ہلاک


\"blast\"وڈھ کے علاقے میں دھماکے سے تین افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بم دھماکہ وڈھ کے علاقے میں ہوا جہاں تین افراد اس کی زد میں آ کر مارے گئے ، تینوں مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ضروری شواہد اکٹھے کر لئے اور ان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments