نواز شریف آصف زرداری کے دربار میں حاضری دینے لندن جا رہے ہیں: اعتزاز


\"aitzazپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف لندن صرف اور صرف آصف زرداری کے دربار حاضری دینے جا رہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ لگتا ہے وہ چوہدری نثار کے اعصاب پر سوار ہوگئے ہیں اس لئے انہوں نے گزشتہ روز غیر شائستہ زبان استعمال کی، چوہدری نثار ان کا احتساب اپنے ماتحت آفیسر سے کروا لیں لیکن اپنے اثاثے اور ٹیکس بھی بتائیں۔ وہ اپوزیشن کی جانب سے چوہدری نثار کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نواز شریف کے خلاف سب بول دیا، چوہدری نثار نے بھانڈا پھوڑ دیا کہ لندن کے مے فیئر اپارٹمنٹس نواز شریف کے ہیں اور انہوں نے اسے کبھی نہیں چھپایا ، اگر نواز شریف نے مے فیئر اپارٹمنٹس کبھی نہیں چھپائے تو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں میں ان کا اندراج کیوں نہیں ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چھوٹا بھائی بڑے بھائی کے خلاف سازش کر رہا ہے، اسحاق ڈار نے علما حضرات کو ڈی چوک سے اٹھا دیا ورنہ لگتا ہے معاملہ کہیں اور جا رہا تھا، وزیر اعظم نواز شریف لندن طبی معائنے کے لئے نہیں بلکہ صرف اور صرف آصف زرداری کے دربار حاضری دینے جا رہے ہیں، لیکن اگر اب کی بار ہم نے ان کا کا ساتھ دیا تو نقصان پیپلز پارٹی کا ہوگا، میںاپنی رائے پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین تک ضرور پہنچاﺅں گا، اگر وزیر اعظم کو ان کی تقریر کی وجہ سے بیماری لاحق ہوئی ہے تو آئندہ کوشش کریں گے اتنا سچ نہ بولیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments