وزیراعظم کی آصف زرداری سے لندن میں ملاقات طے نہیں ہوئی: ترجمان وزیراعظم ہاﺅس


primeministerترجمان وزیراعظم ہاوس نے سختی سے تردید کی ہے کہ لندن میں وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم ہاو¿س کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف لندن محض اپنے علاج اور طبی معائنے کی غرض سے جا رہے ہیں اس لئے وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں آصف زرداری سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے اور نہ انہوں نے پی پی قیادت یا آصف زرداری سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف لندن صرف اور صرف آصف زرداری کے دربار میں حاضری دینے جا رہے ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments