مردوں کو ہلکا پرفیوم کیوں استعمال کرنا چاہیئے؟


مردوخواتین کو صنفِ مخالف کے جسم کی خوشبو اپنی طرف راغب تو کرتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے مردوں کے جسم کی ایک ایسی خوشبو بتا دی ہے جو خواتین سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔ امریکہ کی شیپمین یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”خواتین کو مردوں کے جسم کی وہ فطری خوشبو سب سے زیادہ پسند آتی ہے جس سے ایسے مدافعتی جینز کی مہک آئے جو خواتین کے مدافعتی جینز سے مختلف ہوں۔ مردوں کے ان جینز کا نام ’میجر ہسٹوکمپیٹبلٹی کمپلیکس‘ (Major Histocompatibility complex)ہے۔ یہ درحقیقت مدافعتی جینز کا ایک گروپ ہے جو مردوں کی قوت مدافعت پر اثرانداز ہوتا ہے۔“

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ کیلی جیلڈرسلیو کا کہنا تھا کہ ”ہماری بغلوں میں ایسے عضو ہوتے ہیں جو خوشبو پیدا کرتے ہیں۔ یہ اعضاءہارمونز کے ذریعے خوشبو پیدا کرنے کا کام کرتے ہیں۔ ان اعضاءکو جس طرح کے ہارمونز ملیں گے یہ اسی نوعیت کی خوشبو پیدا کریں گے۔ جن مردوں میں ان اعضاءکو جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون یا مذکورہ مدافعتی جینز میسر ہوتے ہیں تو ان سے پیدا ہونے والی خوشبو خواتین کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مردوں کو بہت تیز پرفیوم استعمال نہیں کرنا چاہیے، پرفیوم کی خوشبو اتنی ہلکی ہونی چاہیے کہ اس میں خود ان کے جسم کی خوشبو محسوس کی جا سکے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).