دوران پرواز جھٹکوں سے بچنے اور پر سکون نیند سونے کے لئے سب سے بہترین سیٹ کون سی ہوتی ہے؟


بعض لوگ ہوائی سفر کے دوران جہاز کو لگنے والے جھٹکوں سے خائف ہوتے ہیں۔ یہ خبر ایسے ہی لوگوں کے لیے ہے جس میں ایک پائلٹ نے جہاز کی وہ سیٹیں بتا دی ہیں جہاں جھٹکے سب سے کم لگتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ایک کمرشل ایئرلائن کے پائلٹ جانی نولسن نے بتایا ہے کہ ”اگر آپ دوران سفر لگنے والے جھٹکوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کے درمیانی حصے میں موجود سیٹوں کا انتخاب کیجیے کیونکہ وہ سیٹیں جو جہاز کے پروں کی بالکل سیدھ میں ہوتی ہیں ان پر جھٹکے سب سے کم لگتے ہیں۔“

جانی نولسن کے مطابق جو مسافرجہاز میں شور سے بچنااورسفر کے دوران پرسکون نیند لینا چاہتے ہیں وہ سب سے اگلی قطار میں سیٹ بک کروائیں۔ اگر آپ کو اگلی قطار میں سیٹ نہیں مل سکی تو پھر کھڑکی والی سیٹ کی بجائے جہاز درمیانی راستے کے ساتھ والی سیٹ بک کروائیں۔ اگلی قطار کی سیٹیں جہاز کے انجنوں سے دور ہوتی ہیں لہٰذا ان تک انجنوں کا شور بہت کم پہنچتا ہے۔ان کے بعد درمیانی راستے کے ساتھ والی سیٹیں انجنوں کے شور سے زیادہ محفوظ ہوتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).