میڈیا منڈی کے تازہ بھاؤ


میڈیا منڈی میں تیزی سے تبدیلی کا رجحان جاری ہے۔ ”ہم سب“ آج ویب سائٹس رینکنگ بنانے والے معتبر ترین ادارے الیکسا کے مطابق پاکستانی رینکنگ میں 169 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے جبکہ دو ارب سے زیادہ ویب سائٹس میں اس کی عالمی رینکنگ آج 22769 ہے۔

ادارہ ”ہم سب“ روز بروز بڑھنے والی مقبولیت پر اپنے تمام لکھنے والوں اور پڑھنے والوں کا شکرگزار ہے۔ یہ آپ سب ہی کی محبت کا نتیجہ ہے کہ ”ہم سب“ کی ریڈر شپ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

باقی ویب سائٹس میں ایکسپریس کی رینکنگ 15، جنگ کی 34، ڈان اردو کی 43، دنیا کی 45، امت کی 173، نوائے وقت کی 251، آج کی 419 اور روزنامہ 92 کی 444 ہے۔

بلاگنگ کی دنیا میں مکالمہ کی رینکنگ 2335، پاکستان 24 کی 2931، دلیل کی 2981، دنیا پاکستان کی 10223، دانش کی 15714 اور ایک روزن کی 25970 ہے۔

آئیے ہم سب مل کر پاکستان کو ایک بہتر اور متنوع الخیال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں جہاں اختلاف کو محبت کے ساتھ برداشت کیا جائے۔

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar