جب آپ کسی لڑکی کو میسج بھیجتے ہیں تو وہ کس حد تک پرائیویٹ رہتا ہے؟ انکشافات


یوں تو خواتین ہمیشہ سے مردوں کے لئے ایک اسرار رہی ہیں مگر سوشل میڈیا کے دور میں یہ اسرار کچھ اور بھی پیچیدہ ہو گیا ہے۔ آج کل نوجوان لڑکے لڑکیوں کے درمیاں رابطے کا بڑا ذریعہ سوشل میڈیا مسجنگ ہی ہے، تو ایسے میں یہ جاننا مفید ہو گا کہ جب کوئی نوجوان کسی لڑکی کو میسج بھیجتا ہے تو یہ کتنا پرائیویٹ رہتا ہے۔ کریگ شیپس نامی نوجوان اتفاق سے دو خواتین کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پزیر ہے اور ان کی عادات سے بڑی حد تک واقف ہو چکا ہے۔ اس سوشل میڈیا صارف نے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک سال پر محیط سفر کے بارے میں ٹویٹس کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کو کافی معلومات دی ہیں۔

کریگ اپنی ایک ٹویٹ میں بتاتے ہیں کہ” گزشتہ سال میں نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رہنا شروع کیا، جو کہ اپنی بہترین سہیلی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ ایک سال سے میں ان دونوں لڑکیوں کے رویے کا مشاہدہ کر رہا ہوں۔ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ انہیں جو بھی میسج موصول ہوتا ہے وہ ایک دوسری کو ضرور دکھاتی ہیں۔ چاہے میسج جیسا بھی ہو اور جس کسی کا بھی ہو، کوئی بھی ان سے محفوظ نہیں ہے۔“
صرف یہی نہیں بلکہ کریگ نے اپنی ساتھی لڑکیوں کی اور بہت سی باتیں بھی سوشل میڈیا پر بتائی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ”عام تاثر کے برعکس لڑکیاں ٹوائلٹ بھی جاتی ہیں بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ اس گھر میں سب سے زیادہ سنائی دینے والا جملہ یہی ہے کہ میں ٹوائلٹ جارہی ہوں۔ یہاں ہر طرف ہئیرکلپ نظر آتے ہیں۔ کبھی آپ ان پر سورہے ہوتے ہیں، کبھی ایک آپ کے پاﺅں کے نیچے آجاتا ہے اور کبھی صبح اُٹھتے ہیں تو ایک آپ کی جلد سے چمٹا ہوتا ہے۔

اگر انہوں نے کبھی باہر جانا ہو تو یہ بڑا پیچیدہ عمل ہے۔ یہ بس نہادھو کر لباس پہننا اور باہر چلے جانا نہیں ہے بلکہ کافی لمبی بات چیت، کچھ کیٹ واک، ایک دوسرے کی ڈھیروں تعریف، لباس کے انتخاب پر لمبی میٹنگ، اور نجانے کیا کیا اس میں شامل ہے۔ اور ہاں، لڑکیوں کو پلکیں سنوارنے کا جنون ہوتا ہے، یہاں تک کہ وہ میری پلکیں سنوارنے سے بھی باز نہیں آتیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).