خلا میں لگژری ہوٹل کے قیام اعلان


بہت جلد امیر افراد چھٹیاں منانے کے لیے خلا کا رخ کیا کریں گے۔

ایک امریکی کمپنی اورائن سپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2021 تک خلا میں ایک لگژری ہوٹل کھولنے جا رہی ہے، جس میں 95 لاکھ ڈالر کے عوض 12 دن گزارے جا سکیں گے۔

اورائن سپین کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرینک بنکر نے کمپنی کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ پہلے مدار میں واقع ہماری کمیونٹی آرورا 2021 کے اواخر میں لانچ کی جائے گی، اور ہم سیاحوں، خلابازوں اور خلائی سائنس دانوں کی میزبانی کر سکیں گے۔’

انھوں نے مزید کہا کہ ’مارکیٹ کی طلب کے ساتھ ساتھ ہم اپنی توسیع جاری رکھیں گے اور بعد میں خلائی اپارٹمنٹ بھی فروخت کریں گے۔’

کمپنی کا کہنا ہے کہ 2022 تک ان کے خلائی ہوٹل میں چھ مہمانوں کی گنجائش ہو گی، اور مہمان اپنا کھانا خود اگا سکیں گے۔

ہوٹل میں 12 روزہ قیام کے دوران امیر خلائی مہمان زمین سے 320 کلومیٹر کی بلندی پر قیام کریں گے جہاں سے وہ روزانہ 16 بار سورج کو طلوع ہوتا دیکھ سکیں گے۔ یہ خلائی ہوٹل ہر 90 منٹ میں زمین کے گرد ایک چکر مکمل کرے گا۔

مہمانوں کو سٹیشن پر تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی اور وہ اپنے عزیزوں کے ساتھ ویڈیو چیٹ کر سکیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp