اب کہہ دو بے شرم، بے حیا؛ آمنہ الیاس نے ایسا کیوں کہا؟


شوبزنس میں نام پیدا کرنا آسان کام نہیں اور اگر شہرت مل بھی جائے تو اسے برقرار رکھنا اور مداحوں کو خوش رکھنا اس سے بھی مشکل کام ہے۔

اداکاراﺅں کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا کافی مہنگا پڑتا ہے اور کڑی تنقید برداشت کرنا پڑتی ہے اور اب پاکستان کی معروف سپر ماڈل آمنہ الیاس بھی اس فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنا لباس دکھا رہی تھیں لیکن جس چیز نے صارفین کی توجہ حاصل کی وہ تصویر کیساتھ لکھا گیا کیپشن تھا۔ انہوں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اب کہہ دو ، بے شرم، بے حیاء!!!“


یہ تصویر اور کیپشن سامنے آنے کے بعد صارفین نے آمنہ الیاس کے ساتھ کیا کچھ کیا ہو گا؟ اس کا اندازہ آپ کو ذیل میں دئیے گئے چند کمنٹس دیکھ کر بخوبی ہو جائے گا۔

ایک صارف نے لکھا ”کہنے کی ضرورت نہیں پڑی، آپ نے خود ہی بتا دیا۔ آپ خود کو بہتر جانتی ہیں اور اس پر فخر بھی کر رہی ہیں“

ایک صارف نے لکھا ”بے شرم بے حیاء!“

ایک اور صارف نے بھی ایسے ہی الفاظ استعمال کئے

اس کے بعد ایک اور صارف کا بھی ایسا ہی کہنا تھا

ایک اور صارف نے لکھا ”واقعی؟؟؟ میں خواتین کو اختیارات دینے کے حق میں ہوں لیکن اگر آپ تمام فیمنسٹ کپڑے اتار کر برہنہ ہونا چاہتی ہیں تو برائے مہربانی یہ سب بند کریں! برائے مہربانی ایک مرتبہ پھر سوچیں کہ دراصل عورت کے اختیارات کیا ہیں۔ آپ صرف اور صرف خاتون کو جنسی ’چیز‘ بنانے کے ایجنڈے کی حمایت کر رہی ہیں“

ایک صارف کا کہنا تھا ” اتنا چھوٹا نیک لائن پہنا تم نے آمنہ الیاس؟ تھوڑا بڑا تو ہوتا۔۔۔ ابھی کہاں بے شرم، بے حیاء! اوپر سے کوٹ بھی پہن لیا اتنی گرمی میں۔۔۔ اف اتنے کپڑے!!!!!“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).