ہریتک روشن کی ایکشن ہیرو سیلوسٹر سٹالون سے ملنے کی خواہش


\"haritakبالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتک روشن ہالی ووڈ کے سپر سٹار سیلویسٹر سٹالون کے سب سے بڑے مداح نکلے اور ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بالی ووڈ کے سٹار ہریتک روشن بھارتی فلم نگری کے صف اول کے اداکار ہیں جن کی فلمیں کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں جب کہ وہ اپنے ڈانس اور ایکشن کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں تاہم اب دبنگ خان کے بعد بالی ووڈ ایکشن ہیرو بھی ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سیلویسٹر سٹالون کے مداح نکلے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداح کے جواب میں ہریتک روشن کا کہنا تھا کہ میں ہالی ووڈ سپرسٹار سیلویسٹرسٹالون کا سب سے بڑا مداح ہوں اسی لیے ان سے بطور بالی ووڈ سٹار نہیں بلکہ سچے مداح کے طور پر ملنا پسند کروں گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments