ہریتک روشن کی ایکشن ہیرو سیلوسٹر سٹالون سے ملنے کی خواہش
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتک روشن ہالی ووڈ کے سپر سٹار سیلویسٹر سٹالون کے سب سے بڑے مداح نکلے اور ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بالی ووڈ کے سٹار ہریتک روشن بھارتی فلم نگری کے صف اول کے اداکار ہیں جن کی فلمیں کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں جب کہ وہ اپنے ڈانس اور ایکشن کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں تاہم اب دبنگ خان کے بعد بالی ووڈ ایکشن ہیرو بھی ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سیلویسٹر سٹالون کے مداح نکلے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداح کے جواب میں ہریتک روشن کا کہنا تھا کہ میں ہالی ووڈ سپرسٹار سیلویسٹرسٹالون کا سب سے بڑا مداح ہوں اسی لیے ان سے بطور بالی ووڈ سٹار نہیں بلکہ سچے مداح کے طور پر ملنا پسند کروں گا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).