48 گھنٹوں میں چھوٹو گینگ کا صفایا کر دیں گے : رانا ثنااللہ


\"ranaصوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کچے کے علاقے سے چھوٹو گینگ کا مکمل صفایا کر دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے اور ہمیں یقین ہے کہ چھوٹو گینگ سے لڑائی میں ان کی شہادت اور قربانیاں رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کچے کے علاقے میں جو آپریشن جاری ہے اس کو دیکھتے ہوئے یقین سے کہا جاسکتا ہے 24 سے 48 گھنٹوں میں یا تو چھوٹو گینگ ہتھیار ڈال دے گا یا اس کو جہنم واصل کر دیا جائے گا۔ ہم تمام تر وسائل استعمال کر کے کچے کے علاقے کو دہشت گردوں سے کلیئر کرائیں گے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے پاس اسلحے کی کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں ، ہم نے مزید پولیس اہلکاروں کو کچے کے علاقے میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ علاقے کو ہر حال میں کلیئر کرایا جا سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments