پاکستانی فلم سے اپنے کرئیر کا آغاز کرنے اداکارہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کیسے گئیں؟


—فوٹو: ایلناز نوروزی ویب سائٹ
—فوٹو: ایلناز نوروزی ویب سائٹ

رواں برس ریلیز ہونے والی پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’مان جاؤ نا‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والیایرانی نژاد جرمن اداکارہ ایلناز نوروزی اب جلد ہی ایک بھارتی فلم میں جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ ایلناز نوروزی ایران میں پیدا ہوئیں تاہم جلد ہی وہ یورپی ملک جرمنی منتقل ہوگئیں، جہاں وہ پلی بڑھیں۔

ایرانی نژاد ایلناز نوروزی نے محض 15 برس کی عمر میں جرمنی سے ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا، انہیں نہ صرف جرمن اور انگریزی بلکہ فرینچ، اردو اور ہندی زبانوں پر بھی عبور حاصل ہے۔

ایلناز نوروزی نے 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کرتے ہوئے دنیا کے کئی ممالک کا دورہ کیا، بعد ازاں انہوں نے خصوصی پرشین رقص بھی سیکھا۔

ایلناز نوروزی نے فلمی کیریئر کا آغاز پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’مان جاؤ نا‘ سے کیا، جو رواں برس فروری میں ریلیز ہوئی۔

ایلناز نوروزی نے فلم میں انتہائی اہم کردار ادا کیا، جب کہ ان کی اداکاری و اردو پر مہارت کو بھی سراہا گیا، فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اچھی کمائی کرنے سمیت اچھے تبصرے حاصل کیے۔

’مان جاؤ نا‘ کی ریلیز کے بعد ایلناز نوروزی بھارت منتقل ہوگئیں، جہاں وہ نہ صرف ہندی اور انگریزی زبان میں بننے والی ویب سیریز ’اسکیئرڈ گیمز‘ میں ایکشن میں نظر آئیں۔

بلکہ انہوں نے ایک پنجابی بھارتی فلم میں بھی جلوے دکھائے۔

اپنے بھارتی فلمی و ویب سیریز کے منصوبوں کے حوالے سے ایلناز نوروزی نے بتایا کہ انہیں پہلی فلم اردو زبان میں کرنے سے بہت فائدہ ہوا، کیوں کہ انہیں پاکستانی فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز پاکستانی فلم سے کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھارتی منصوبوں سے متعلق بھی بتایا۔

ان کے مطابق ان کی بھارتی پنجابی فلم ’کھڈو کھنڈی‘ رواں ماہ 20 اپریل کو پاکستان اور بھارت میں ریلیز کردی جائے گی۔

ایلناز نوروزی نے بتایا کہ ان کی پنجابی فلم بھارت کے معروف گاؤں سنسارپور کے گرد گھومتی ہے، جہاں سے کئی انڈین ہاکی کھلاڑی سامنے آئے۔

اسکیئرڈ گیمز کا پرومو فوٹو
اسکیئرڈ گیمز کا پرومو فوٹو

اپنے کردار کے حوالے سے ایرانی نژاد جرمن اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں وہ مرکزی کردار ادا کرنے والے رنجیت باوا سے رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ فلم میں نہ صرف باوا سے رومانس کرتی نظر آئیں گی، بلکہ وہ فلم میں انہیں دوبارہ ہاکی کھیلنے پر بھی اکساتی نظر آئیں گی، کیوں کہ باوا فلم میں ہاکی کھیلنا بند کردیتے ہیں۔

ایلناز نوروزی نے فلم میں دیگر خواتین کرداروں کے حوالے سے بتایا کہ فلم میں ایک خاتون وکیل کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جو باوا کے لیے قانونی جنگ کرتی نظر آئیں گی۔

—فوٹو: ایلناز نوروزی فیس بک
—فوٹو: ایلناز نوروزی فیس بک

پاکستان سے بھارت جانے والی ایلناز نوروزی نے سیف علی خان کو ’سر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ جرمنی میں تھیں تو انہوں نے ان کی فلم ’کل ہو نہ ہو‘ دیکھی تھی۔

انہوں نے سیف علی خان اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ آنے والی ویب سیریز ’اسکیئرڈ گیمز‘ کے حوالے سے بتایا کہ وہ اس میں پولیس افسر کا کردار نہیں بلکہ منفرد کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

ایلناز نوروزی نے بتایا کہ انہوں نے ’اسکیئرڈ گیمیز‘ کی شوٹنگ کے دوران نوازالدین صدیقی اور سیف علی خان سے بہت کچھ سیکھا۔

خیال رہے کہ اس ویب سیریز میں ان کے ساتھ رادھیکا آپٹے میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

—فوٹو: ایلناز نوروزی انسٹاگرام
—فوٹو: ایلناز نوروزی انسٹاگرام

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).