نعمان اعجاز پاکستانی فلمیں کیوں نہیں دیکھتے؟


نعمان اعجاز پاکستانی شوبز انڈسٹری کے انتہائی معروف نام ہیں جو یقیناً کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ہماری فلم انڈسٹری کے بارے میں ان کے دلچسپ خیالات جان کر آپ کو حیرانی تو ضرور ہو گی لیکن شاید آپ بھی اتفاق کریں گے کہ بات تو ٹھیک ہی ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے حال ہی میں کوئی پاکستانی فلم دیکھی ہے تو ان کا جواب تھا ”میں نے ایسی کوئی حالیہ پاکستانی فلم نہیں دیکھی جسے میں یاد کرسکوں۔ ویسے بھی میں ایک ایسے اداکار کو دیکھنے کے لئے 800 روپے کیوں خرچ کروں جسے میں پہلے ہی اپنے ٹی وی کی سکرین پر کچھ زیادہ ہی دیکھ رہا ہوں، جو کہ موبائل فون سے لے کر ٹوائلٹ کلینر تک او ران کے درمیان آنے والی ہر چیز بیچ رہا ہوتا ہے۔“

پاکستانی فلم انڈسٹری کے بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ اگر ہم پاکستانی فلموں میں ابھی سے سرمایہ کاری کا آغاز کریں تو کوالٹی فلم بنانے میں ہمیں 15 سے 20 سال لگیں گے۔ ان کی رائے میں اس وقت کی پاکستانی فلمیں دراصل ڈرامے ہیں جنہیں فلم کی شکل دی جارہی ہے، یا ہم بالی ووڈ کی فلموں کی نقل تیار کررہے ہیں، جو خود بھی نقل کرکے بنائی گئی ہوتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).