ثانیہ مرزا کے فیورٹ کھلاڑی کون ہیں؟


ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ اپ لوڈ کرنے کے علاوہ مختلف میچوں کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں میں سے آپ کا فیورٹ کرکٹر کون ہے؟ تو ثانیہ مرزا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں میرے فیورٹ کھلاڑی ویرات کوہلی ہیں اور ان کی بیٹنگ دیکھ کر بہت لطف آتا ہے۔

اس موقع پر سری لنکن کرکٹ ٹیم میں سے فیورٹ کھلاڑی کے بارے میں بھی پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ کمار سنگاکارا سری لنکن ٹیم میں سے ان کے فیورٹ کھلاڑی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).