جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کے حامی نہیں : شاہ محمود


\"shahتحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوریت کو کسی صورت پٹڑی سے اتارنے کے حامی نہیں جب کہ 24 اپریل کواسلام آباد میںدھرنا نہیں یوم تاسیس ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاو¿ سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس پرقومی وطن پارٹی اورہمارا مو¿قف یکساں ہے، مسئلہ صرف وزیراعظم کا نہیں بلکہ 250 لوگوں کا ہے جن کے نام پاناما لیکس میں آئے، جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کا نہ ہمارا مقصد تھا اورنہ ہے، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ پاناما لیکس کی حقیقت کیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں بااختیارتحقیقاتی کمیشن بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل کرنے کے حامی نہیں،24 اپریل کواسلام آباد تحریک انصاف کا دھرنا نہیں بلکہ یوم تاسیس ہوگا اور ایف نائن پارک میں جلسے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوجائیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی قدرکرتے ہیں، پاناما لیکس منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم کو قائل نہ کرسکے اور اب اس معاملے پرعوام تک بھی جانا پڑا توغیرآئینی راستہ اختیارنہیں کرینگے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments