کپل شرما کی بربادی کے پیچھے ان کی گرل فرینڈ کا انتقام ہے


فلم ’فرنگی‘ کے ہدایتکار نے کپل شرما کی گرل فرینڈ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کامیڈین کپل شرما کی فلم ’فرنگی‘ کے ہدایت کار راجیو دھنگرا نے کپل کی گرل فرینڈ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کامیڈین کو ذہنی مریض بنانے کی اصل قصور وار اُن کی  گرل فرینڈ پریتی سموس ہے کیوں وہ نہ صرف کپل کے شو بلکہ اس کی ذاتی زندگی میں بھی مداخلت کرتی ہے جب کہ پریتی نے مجھے بھی ہراساں کیا اور کپل کو میرے خلاف بھڑکانے کی بھی کئی بار کوشش کی۔

راجیو دھنگرا نے مزید انکشاف کیا کہ پریتی کو جب پتہ چلا کہ کپل اپنی دوست گنی چترات سے شادی کر رہا ہے تو اُس نے کپل شرما کو برباد کرنے کی ٹھان لی اور کپل کے تمام دوستوں کو اُس کے خلاف کردیا اور گزشتہ ایک سال میں کپل کی زندگی میں جتنے بھی تنازعات دیکھنے میں آئے ان سب میں پریتی ملوث ہے کیوں کہ اس نے مجھے کہا تھا کہ وہ انتقام لے گی اور کپل کو انڈسٹری سے باہر کردے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).