اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اگر آپ موبائل چارجنگ پر لگا کر بھول جائیں تو ایک ہفتے بعد بھی وہیں پڑا ملے گا جہاں رکھا تھا، مگر یہ کیسے ممکن ہے؟


اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ (اے آئی آئی) انگیزی کے حرف تہجی وائے (Y) کی شکل میں تعمیر کیا گیا ہے جو وفاقی دارالحکومت کے زیرو پوائنٹ سے 20 کلومیٹر دور قائم ہے جبکہ راولپنڈی کے علاقے صدر سے 25 کلومیٹر دور ہے۔مذکورہ ایئرپورٹ بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے جسے ملک کے اہم ترین ایئرپورٹ کا درجہ دیا جارہا ہے۔

نئے ہوائی اڈے پر تقریباً تمام ہی ملکی اور بین الاقوامی پروازیں لینڈ کریں گی جبکہ یہی ایئرپورٹ قومی ایئرلائن کے بنیادی مرکز کے طور پر کام کرے گا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ یہاں اپنا موبائل فون چارجنگ پر لگا کر بھول جائیں تو 10 روز بعد بھی بالکل اسی جگہ سے ملے گا جہاں آپ نے چارجنگ پر لگایا تھا؟

حیران مت ہوں کیونکہ اس ائیرپورٹ پر مسافروں کیلئے اپنے برقی آلات کی چارجنگ کیلئے سٹیشن مختص کیا گیا ہے اور ان کی چوری کی روک تھام کیلئے علیحدہ علیحدہ چارجنگ باکسز بنائے گئے ہیں۔ ان باکسز کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک مرتبہ موبائل فون یا پھر کوئی دوسری ڈیوائس چارجنگ کیلئے رکھی گئی تو صرف اس کے مالک کے انگلیوں کے نشان سے ہی باکس کو دوبارہ کھولا جا سکے گا۔

اس طرح کوئی بھی شخص کسی دوسرے کا موبائل فون یا چارجنگ پر لگائی گئی دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کو چوری نہیں کر پائے گا اور متعلقہ شخص بھول جانے کی صورت میں کسی بھی وقت واپس آ کر خود اپنے ہاتھوں سے باکس کو کھول کر اپنی چیز کو واپس حاصل کر سکے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).