سمگلر کی گرل فرینڈ نے کیا معمولی غلطی کی جس سے دونوں ہی قانون کے شکنجے میں پھنس گئے؟


برطانیہ میں ایک منشیات سمگلر نے اس مکروہ دھندے سے کروڑوں روپے کمائے اور کبھی پولیس کو شبہ تک نہیں ہونے دیا لیکن گزشتہ دنوں اسے اس کی محبوبہ کے ایک ایسے شوق نے جیل پہنچا دیا۔ دی مرر کے مطابق مارک پرائس نامی اس منشیات سمگلر نے ظاہر کر رکھا تھا کہ وہ چھوٹا موٹا بلڈر ہے اور پراپرٹی کے کام سے معمولی آمدنی کما رہا ہے جبکہ اس کی گرل فرینڈ ایملی لاک ایک سپرسٹور پر کام کرتی تھی جہاں سے سالانہ 10ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 16لاکھ روپے) تنخواہ ملتی تھی۔

 

کچھ عرصہ قبل مارک اور ایملی دبئی میں چھٹیاں منانے گئے اور ایملی اس دوران سیلفیاں بنا بنا کراپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتی رہی۔ پولیس نے جب ایملی کے انسٹاگرام پر ان کی لگژری چھٹیاں دیکھیں اور ان کے ذرائع آمدن کا اس سے موازنہ کیا تو وہ ان کی راہ تکنے لگی اور واپس پہنچنے ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مارک بہت بڑے منشیات سمگلنگ گینگ کا حصہ تھا اور اس مکروہ کام سے 1600پاﺅنڈ (تقریباً2لاکھ 62ہزار روپے) ہفتہ وار کما رہا تھا۔پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا تو ان کے ہاتھ بھاری رقم لگی اور ایک لگژری گاڑی کی رسید بھی ملی جو مارک نے خفیہ طور پر خرید رکھی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).