برطانیہ کی ملکہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا جگت لگائی؟


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے اقتدار میں آئے ہیں ایک دنیا ہے جو ان پر پھبتیاں کستی آ رہی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ملکہ برطانیہ آئی ٹی وی کی ایک ڈاکومنٹری” دی کوئنز گرین پلانٹ“ (The Queen’s Green Planet) کے لیے میزبان سر ڈیوڈ اٹینبرا کو انٹرویو دے رہی تھی۔ وہ بکھنگھم پیلیس کے خوبصورت لان میں گفتگو کے ساتھ ساتھ چہل قدمی بھی کر رہے تھے کہ اس دوران اوپر سے ایک ہیلی کاپٹر گزرا جس کی آواز ان کی گفتگو میں مخل ہوئی اور ملکہ برطانیہ کو ناگوار گزری۔

ہیلی کاپٹر کی آواز سے تنگ آ کر ملکہ برطانیہ نے سر ڈیوڈ سے کہا کہ ”جب آپ بات کرنا چاہتے ہوں تو یہ کیوں ہروقت اوپر چکر لگاتے رہتے ہیں۔ یہ مجھے ڈونلڈٹرمپ لگتا ہے۔“
ملکہ برطانیہ کی یہ بات سن کر سر ڈیوڈ قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکے۔ واضح رہے کہ ماضی میں امریکی صدر کے ہیلی کاپٹر کی وجہ سے بکھنگم پیلیس کے لان کو نقصان پہنچا تھا اور اب ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ برطانیہ دورے پر جانے والے ہیں جو رواں سال موسم خزاں میں متوقع ہے۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).