آفتاب اقبال اپنا نیا چینل کیوں کھول رہے ہیں؟


آفتاب اقبال نے اپنا چینل کھولنے کی تصدیق کردی، چینل کا نام کیا رکھا ؟ جان کر آپ بھی ذہانت کی داد دیں گے

سینئر صحافی آفتاب اقبال اپنا نیا ٹی وی چینل ’ آپ نیوز‘ لانچ کرنے جا رہے ہیں جس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ انہوں نے چینل کا نام ’ آپ‘ اس لیے رکھا کیونکہ یہ تین حرفی نام ہے اور تین حرفی نام سب سے زیادہ آسانی کے ساتھ پکارے جاسکتے ہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر آفتاب اقبال نے خبردار کی ٹیم کے ساتھ گپ شپ کے دوران بتایا کہ ان کا چینل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور وہ اپنے پروگرام کے ساتھ ہی خوش تھے لیکن چینل ان کی قسمت میں لکھ دیا گیا تھا۔ وہ اس چینل کے انتظامی امور فریضہ سمجھ کر ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ آفتاب اقبال نے کہا کہ انہوں نے مینجمنٹ کا کام پوری زندگی میں کبھی نہیں کیا لیکن اب کرنا پڑ رہا ہے جس میں ان کا بھائی جنید اقبال اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اگر یہ کوئی اولمپک مقابلہ ہوتا تو اس کا گولڈ میڈل ان کے بھائی کو ملتا، اس کے علاوہ ان کے استاد فیصل شیر جان بھی ان کی طاقت بنے ہوئے ہیں۔

چینل کھولنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے آفتاب اقبال نے کہا کہ دوسرے چینلز بھی اچھا کام کر رہے ہیں لیکن سب انفارمیشن کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں اور نالج کی بات کوئی نہیں کرتا۔
مزید براں انہوں نے کہا کہ کسی سے کوئی لڑائی نہیں، اپنا چینل نیا چینل کھولنا میرے مقدرمیں لکھا تھا۔
چینل کا نام آپ نیوز رکھنے کے پیچھے منطق واضح کرتے ہوئے آفتاب اقبال نے کہا کہ تین حرفی نام زبان پر آسان ہوتے ہیں اور وہ ایک خاص وقت میں ادا کرلیے جاتے ہیں جیسا کہ بی بی سی ، جیو ، نیو،سی این این، بی بی سی وغیرہ ۔ ’آپ جو ایک لفظ فوری طور پر ادا کرسکتے ہیں وہ تین حرفی ہوتا ہے، ایک لمبا نام لینے میں مشکل ہوتی ہے‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).