فیوی کول آئٹم گانے پر پرفارم کرنے میں کرینہ کپور کو گھبراہٹ کیوں تھی؟


’’دبنگ 2‘‘ کے  آئٹم سانگ ’’فیوی کول ‘‘ پر کرینہ کپور نے پرفارم کیا تھا ۔اب کرینہ کپور نے کئی سالوں بعد سلمان خان کی فلم ’’دبنگ 2‘‘ میں اپنے آئٹم سانگ ’’فیوی کول ‘‘ کے بارے میں ایک اہم انکشاف کیا ہے ۔کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ دبنگ 2میں ’’فیوی کول‘‘  کی انہیں آفر ہوئی تو وہ اس گانے میں پرفارم کرنے سے گھبرا رہی تھیں ،اس گھبراہٹ کی وجہ یہ تھی کہ میری شادی 16اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ ’’فیوی کول ‘‘ کی شوٹنگ میری شادی کے ساتویں روزیعنی 23اکتوبر کو شیڈول تھی.

مجھے ’’فیوی کول ‘‘ کو شوٹ کرنا تھا جس پرمیں نے سیف علی خان سے اجازت لی کہ کیا وہ اس گانے میں میرے پرفارم کرنے پر راضی ہیں کیوں کہ یہ ایک آئٹم گانا ہے؟سیف علی خان نے فوری ’’ہاں ‘‘کر دی ۔کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بہت سارے لوگ ایسا فیصلہ اپنی شادی کے ایک ہفتے کے بعد کسی صورت نہیں لے سکیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).