سیاستدانوں کی قسمت کا فیصلہ صرف عوام کے ذریعے ہونے پر یقین رکھتا ہوں: بلاول بھٹو


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی قسمت کا فیصلہ صرف عوام کے ہاتھوں ہونے پر یقین رکھتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری آج سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت نوازشریف اور جہانگیر ترین سمیت مختلف شخصیات کے تاحیات نااہل ہونے کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پی ٹی آئی اور ن لیگ ہماری سیاست کو گھسیٹ کر عدالتوں میں لے گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ نہال ہاشمی، نواز شریف اور جہانگیر ترین کو اب ان اقدامات کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).