امریکہ اور اتحادیوں کا شام پر حملہ


تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی سائٹوں پر برطانیہ اور فرانس کے ساتھ اشتراک میں میزائل حملوں کی منظوری دے دی ہے۔

امریکہ نے بظاہر یہ اقدام شام کی جانب سے دوما پر مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں کیا ہے۔ اس وقت اطلاعات کے مطابق شامی دارالحکومت دمشق کے اردگرد شدید دھماکوں کی گونج سنی جا سکتی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے شام پر حملے میں ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال کا کوئی قابل عمل متبادل نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا یہ کارروائی شام میں ‘حکومت تبدیل’ کرنے کے بارے میں نہیں ہے۔

دوسری جانب جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کا کہنا ہے کہ جرمنی شامی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا تاہم اس کی حمایت کرے گا۔

انھوں نے کہا ‘میں یہ بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ ابھی تک شام پر فوجی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن اگر فیصلہ ہو جاتا ہے تو جرمنی اس کا حصہ نہیں ہو گا۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32296 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp