واٹس ایپ کے خفیہ کوڈز کیا ہیں؟


 

اگر آپ واٹس ایپ کے سیدھے سادھے ٹیکسٹ کو تبدیل کرکے اسے خوبصورت بنا کر اپنے پیغام کو سب سے الگ تھلگ دکھانا چاہتے ہیں تو ذیل میں دئیے گئے خفیہ کوڈز پر عمل کرکے اسے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ ٹیکسٹ کو بولڈ کیجئے

ٹیکسٹ کو بولڈ کرنے کا عمل اپنی بات کو نمایاں کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے جس سے آپ کا پیغام باقی ٹیکسٹ سے الگ اور ممتاز نظر آتا ہے۔

اس کا طریقہ بہت آسان ہے اور یہ ہے کہ جو بھی ٹیکسٹ لکھ رہے ہیں اس کے شروع اور آخر میں ایسٹیرک لگادیجیے۔ یعنی کچھ اس طرح ہوگا:

*text goes here*

واٹس ایپ میں اٹالک ٹیکسٹ

اِٹالک ٹیکسٹ میں لکھی تحریر ترچھی دکھائی دیتی ہے اور اسے استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ اس کے لیے جو بھی تحریر اٹالک اسٹائل میں دکھانی ہے اس کے آغاز اور اختتام پر انڈر اسکور لگادیں جو کچھ اس طرح ہوگا:

_text goes here_

 ٹیکسٹ اسٹرائک تھرو

اسٹرائک تھرو ٹیکسٹ میں ایک لائن ٹیکسٹ کے آرپار نظر آتی ہے، عموماً اسٹرائک تھر آپشن کو غلط لفظ یا نظر انداز کرنے والے ٹیکسٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے ٹیکسٹ کے شروع اور آخر میں ٹلڈے کی علامت لگائیں جیسا کہ نیچھے دی گئی ہے۔

~text goes here~

واٹس ایپ میں فونٹ کی تبدیلی

اگر آپ واٹس ایپ میں فونٹ بدلنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے خفیہ مونواسپیس فونٹ موجود ہے۔ اس کے لیے اپنے فون کے کی بورڈ میں آپ کو بیک ٹک آئکن کو تلاش کیجئے جو ریورس اپیسٹروفی جیسا ہوتا ہے۔ جب واٹس ایپ پر ٹائپ کررہے ہوں تو بیک ٹِک آئکن کو دبا کررکھیں تو آپ کو واٹس ایپ پر مختلف آئی کن نظر آجائیں گے۔

اس کے لیے تین مرتبہ اسے ٹیکسٹ کے پہلے اور آخر میں لکھئے جو کچھ اسطرح ہوگا۔

“`text goes here“`


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).