اقرار الحسن دوسری شادی کا اقرار کرتے ہیں (ویڈیو بیان)


معروف اینکر پرسن اور صحافی اقرار الحسن کی دوسری شادی کے حوالے سے اس وقت سوشل میڈیا پر ہنگامہ سا برپا ہے تاہم اب انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے واضح پیغام جاری کر دیاہے اور کہاہے کہ میری دوسری شادی آج نہیں بلکہ پانچ سال پہلے ہوئی تھی اور یہ کوئی چھپی ہوئی بات نہیں بلکہ سب اس کے بارے میں جانتے ہیں اور ٹویٹر پر بھی میں نے خودہی اس بارے میں بتایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا دیکھا تو انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس میں ان کا کہناہے کہ میرے بہت سارے دوستوں کا خیال تھا کہ مجھے عوامی سطح پر اس پر بات نہیں کرنی چاہیے لیکن میرا یہ ماننا ہے میرے پاس جو کچھ بھی ہے سب آپ کا دیا ہوا ہے ،مجھے آپ کو اپنا سمجھتے ہوئے اپنا سب کچھ شیئر کرنا چاہیے۔

پچھلے دو دن میں اچانک بریکنگ نیوز آئی ہے کہ میری دوسری شادی ہو گئی ہے ،اس معاملے کا آغاز سات سال پہلے ہوا تھا ، پانچ سال پہلے نکاح ہوا اور پہلے دن سے ہی تمام چیزیں سب کے سامنے ہیں ، جب نکاح ہوا تو تب بہت سارے لوگ مجھے جانتے بھی نہیں تھے اور’ سرعام‘ بھی اس طرح سے عوام میں مقبول نہیں تھا اور اس وقت انتہائی سادی سی تقریب تھی وہ ہو گئی ،آپ میں سے کوئی بھی نہیں جانتا کہ دوسری شادی کن حالات میں ہوئی اورمیں یہ نہیں بتا سکتا کیونکہ اس میں کسی اور کی بھی عزت نفس موجود ہے ،اس میں قانونی اور شرعی طور پر کچھ غلط نہیں ہواجبکہ میری پہلی بیوی کے علم میں سب کچھ ہے ،میں نے کچھ نہیں چھپایا ،میر ی پہلی بیوی کی رضامندی سے سب ہوا ، آپ کیلئے یہ نئی چیز ہے لیکن ان پانچ سالوں میں نے تمام کو خوش رکھنے کی کوشش کی ہے ۔

اقرار الحسن کا کہناتھا کہ تاہم حالات یہ ہیں کہ اگر میں یہاں موجود نہیں ہوتا تو میری دو نوں بیگمات ایک دوسرے سے ملتی ہیں ، ایک دوسرے کے ساتھ عشائیے پر بھی جاتی ہیں اور ایک دوسرے کو تحفے بھی دیتی ہیں جبکہ اگر ملک سے باہر جائیں تو دوسری کیلئے تحفہ بھی خریدتی ہیں ،آپ کیلئے یہ ماننا مشکل ہے کیونکہ آپ اسے اپنے حالات و واقعات میں رکھ کر سوچ رہے ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں شائد یہ گالی بن گئی کیونکہ ہم نے 800 سال ایک ہندوو معاشرے میں گزارے ہیں ،ہندو ومعاشرے میں اسے برا سمجھتا جاتاہے ، آپ براسمجھتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ بری بات ہے ، اس طرح دو لوگ خوش رہتے ہیں ۔

اینکر پرسن کا کہناتھاکہ ایک  گلی کے فاصلے پر ایک ہی علاقےمیں ایک جتنے ہی رقبے پر دونوں کا مکان ہے ،ایک فیملی اگر میرے ساتھ یورپ جاتی ہے تو کچھ ہی عرصے میں دوسری فیملی بھی میرے ساتھ جاتی ہے ،میں نے انصاف رکھنے کی بہت کوشش کی ہے اگر ہمیں پاکستان میں انصاف لانا ہے تو میں نے سب سے پہلے اپنے گھر میں انصاف قائم کیاہے ، اگر میں کہتاہوں کہ پاکستان کے لوگوں کو خوش رکھنا چاہیے تو میں نے سب سے پہلے اپنے ساتھ جڑے لوگوں کو خوش رکھاہے ، اگر میں کہتاہوں کہ پاکستان کو سنبھالنا ہے تو میں نے پہلے اپنے گھر کو سنبھالا ہے، بہت سارے لوگ دعائیں دے رہے ہیں ، اگر میرا  کوئی افیئر سامنے آتا تو شائید اتنا حیران کن نہیں ہوتا ،،ایک حلال چیز سامنے آئی ہے جو کہ کبھی چھپی نہیں ہوئی تھی تو کچھ لوگوں کیلئے پریشانی کی بات ہے ۔ میں اپنی ذاتی زندگی میں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کر رہی ہے ،،یہ بات لیک نہیں ہوئی ہے یورپ کے ٹور پر کسی نے پوچھا کہ اس تصویر میں کون کھڑا ہے تو میں نے کہا کہ میری بیوی ہے، میں نے یہ خود کہاہے ،کچھ چھپایا نہیں ہے۔

ویڈیو بیان اگلے صفحے پر؛


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2