ماہرین کی رائے میں 16 بہترین سائنس فکشن فلمیں کون سی ہیں؟


سائنس فکشن فلمیں دیکھنا کس کو پسند نہیں ہوتا ؟ مگر سوال یہ ہے کہ کس طرح کی فلموں کو اس زمرے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ہمارے ماہرین نے چند بہترین سائنس فکشن فلموں کی فہرست مرتب کی ہے تاہم ان میں سپر ہیروز کو شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی کامک بک پر بننے والی فلموں کو۔

اس میں بس تخلیقی خواب، ٹائم ٹریول، متبادل دنیاﺅں اور دیگر کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

ہوسکتا ہے کہ اس میں آپ کی پسند کی کئی فلمیں شامل نہ ہو مگر آپ ہمیں ان سے آگاہ کرسکتے ہیں تاکہ ہم انہیں بھی اس کا حصہ بنانے کی کوشش کرسکیں۔

انسیپشن

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان نے بیٹ مین سیریز سے لوگوں کے دل و دماغ جیتے مگر ان کی حقیقی مہارت کا ثبوت 2010 کی یہ فلم ہے۔ ذہن گھما دینے والی اس سائنس فکشن فلم کو 21 ویں صدی کی اس زمرے میں سب سے بہترین کاوش بھی قرار دیا جاتا ہے (تاہم ہم ایسا نہیں کہہ سکتے)۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ صرف سائنس فکشن ہی نہیں بلکہ ڈراما، تھرلر اور دیگر کیٹیگریز میں بھی شامل کی جاسکتی ہے۔ اس کا دل لیونارڈو ڈی کیپرو کا کردار ہے جو اداروں کی معلومات چرانے میں مہارت رکھتا ہے۔

دی میٹرکس

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر تو آپ سائنس فکشن کو دیکھنے کے شوقین ہیں تو اس فلم کو دیکھے بغیر ایسا دعویٰ کیا ہی نہیں جاسکتا۔ 1999 کی اس فلم میں جو انوکھا سائنسی تصور پیش کیا گیا ہے وہ اکثر افراد کے لیے ہضم کرنا مشکل ہے یعنی حقیقت کیا ہے، کیا ہمارے ارگرد کی دنیا حقیقی ہے یا واہمہ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بہترین ایکشن فلم بی تھی خاص طور پر اس سیریز کی پہلی فلم کا مقابلہ باقی 2 فلمیں نہیں کرسکتیں۔

انٹرسٹیلر

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کرسٹوفر نولان کی خلائی سفر پر مبنی اس فلم کو بھی زبردست قرار دیا جاسکتا ہے۔ جس میں خوراک کی کمی سے انسانی نسل کی بقاءکو لاحق خطرے سے بچنے کے لیے کائنات میں ایک نئے گھر کی تلاش کو دکھایا گیا ہے۔ بلیک ہول میں ان کا پھنسنا اور نکلنا اور کہانی سب دیکھنے کے لائق ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2 3 4 5