عائشہ خان اور ان کے شوہر کا despacito پہ ڈانس


 معروف اداکارہ عائشہ خان شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے رشتہ ازدواج کیساتھ منسلک ہو چکی ہیں اور شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مداح عائشہ خان اور ان کے شوہر کو ایک نئی زندگی کی شروعات پر ڈھیروں مبارکبادیں دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں مگر ایسے میں دونوں کی ڈانس کرتے ہوئے ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ مداحوں بھی جھومنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

عائشہ خان اور ان کے شوہر میجر عقبہ نے مہندی کی تقریب میں مشہور گانے ”ڈیسپسیٹو“ پر ایسا ڈانس کیا ہے کہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور ہر کوئی اسے پسند کر رہا ہے جبکہ آپ کو بھی یقینا یہ ویڈیو بہت پسند آئے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).