داڑھی کو خضاب لگاؤ اور شعر وشاعری پھر سے شروع کرو؛ شاہ سلمان


سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے مشیر اور مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاہ سلمان کے حکم پر دوبارہ شعر کہنا شروع کیے۔

میڈیاریورٹس کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ جب بھی میرا سامنا شاہ سلمان سے ہوتا تو وہ مجھے کہتے کہ اپنی داڑھی کو خضاب لگاو۔ایک روز میں نے ان سے کہا کہ میں نے شعر کہنے چھوڑ دیے ہیں یا چھوڑنے کا ارادہ کر لیا ہے تو انہوں نے سختی سے منع کیا اور کہا کہ داڑھی کو خضاب لگاؤ اور شعر وشاعری پھر سے شروع کرو۔

ایک ملاقات میں شاہ سلمان نے کہا کہ یہ دونوں کام کرو ورنہ میں تم سے ناراض ہوں گا۔ میں نے گذارش کی کہ آپ مجھے دو میں سے ایک کام کرنے کی اجازت دیں۔ میں شاعری پھر شروع کروں گا مگر داڑھی کو خضاب کے بغیر ہی رکھنے کی اجازت دیں۔

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).