کتنی الکوحل پینے سے کتنی عمر کم ہو سکتی ہے؟


ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تواتر سے شراب نوشی کرنے سے عمر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

اس تحقیق میں چھ لاکھ شراب نوشی کرنے والوں سے معلوم چلا کہ ہفتے میں 10 سے 15 الکوحلک ڈرنکس پینے سے ایک سے دو سال عمر کم ہو سکتی ہے۔

اس تازہ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ جو افراد ہفتے میں 18 سے زائد ڈرنکس پیتے ہیں ان کی عمر چار سے پانچ سال کم ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 2016 کی برطانوی رہنما اصولوں کے تحت ایک ہفتے میں 14 سے زیادہ الکوحلک ڈرنکس نہیں پینی چاہیئں۔ 14 سے زیادہ الکوحلک ڈرنکس کا مطلب ہے چھ بیئر یا سات وائن کے گلاس۔

لانسٹ تحقیق کے مصنفین کا کہنا ہے کہ کم شراب پینے والوں میں جلد موت کے امکانات نہیں ملے ہیں۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 19 ممالک سے شراب نوشی کرنے والے افراد کی صحت اور شراب نوشی کی عادات کا موازنہ کیا ہے۔

تحقیق سے معلوم چلا ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے میں دس ڈرنکس پیتے ہیں ان کی عمر چھ ماہ کم ہو جاتی ہے۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زیادہ شراب نوشی کرنے سے دل کے عارضے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

وائن
یاد رہے کہ ماضی میں کی گئی تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ ریڈ وائن دل کے لیے اچھی ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق 12.5 یونٹ الکوحل پینے سے سٹروک ہونے کے امکانات 14 فیصد، جان لیوا بلڈ پریشر 24 فیصد، حرکت قلب بند ہو جانے کے امکانات 9 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں کی گئی تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ ریڈ وائن دل کے لیے اچھی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی تحقیق میں آیا تھا کہ الکوحل جان لیوا دل کے عارضے کے امکانات کو کم کرتی ہے لیکن اب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ الکوحل سے دیگر بیماریوں کے ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32497 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp