عرب لیگ کے اجلاس میں شاہ سلمان نے ایران پر تنقید کی جبکہ شام پر امریکی حملوں کا ذکر نہیں کیا


سعودی عرب

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے عرب لیگ کے سالانہ اجلاس میں اگرچہ شام پر امریکی اور اس کے اتحادیوں کے حملے کا ذکر تو نہیں کیا لیکن ایران پر خطے میں ’مداخلت‘ کا الزام عائد کیا ہے۔

عرب لیگ کا یہ اجلاس امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر میزائل حملوں کے اگلے روز شروع ہوا ہے۔ یاد رہے کہ عرب لیگ نے شام کی رکنیت سات سال قبل منسوخ کر دی تھی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں شاہ سلمان نے زیادہ وقت ایران پر تنقید کرنے پر سرف کیا۔

اسرائیل سے مذاکرات ’ناقابلِ معافی غلطی‘ ہوں گے: خامنہ ای

اسرائیلیوں کو اپنی سرزمین کا حق حاصل ہے: شہزادہ محمد

سعودی عرب پر سات میزائل حملے، ایک شخص ہلاک

انھوں نے کہا ’ہم ایران کی جانب سے عرب خطے میں دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور ایران کی عرب ممالک کے امور میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔‘

یروشلم

اگرچہ شاہ سلمان نے شام پر مغربی ممالک کے اتحاد کی جانب سے حملے کا ذکر نہیں کیا تاہم انھوں نے اپنے خطاب میں شاہ سلمان نے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہا ’ہم ایک بار پھر یروشلم کے حوالے سے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ مشرقی یروشلم فلسطینی علاقوں کا اٹوٹ حصہ ہے۔

اس کے علاوہ شاہ سلمان نے مشرقی یروشلم میں اسلامی ورثے کی بحالی کے لیے 150 ملین ڈالر عطیے کا اعلان کیا۔

’سعودی عرب یروشلم میں اسلامی اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے 150 ملین ڈالر کا اعلان کرتا ہے۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp