سنی لیون بیٹی کے تحفظ کیلیے آب دیدہ ہوگئیں


 ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی بیٹی نشا کور ویبر کے نام آبدیدہ انداز میں ایک پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بیٹی کی خاطر جان دینے کا بھی عہد کیا ہے۔

بالی ووڈ میں اداکارہ سنی لیون بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں جو اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں جہاں سنی لیون بے باک اداکاری اور آئٹم گرل کی وجہ سے اپنی شہرت آپ ہیں وہیں دوسری جانب وہ بہترین ماں بھی مانی جاتی ہیں جنہوں نے یتیم بچی کو گود لے کر تمام انڈسٹری کے لیے مثال قائم کردی یہی وجہ ہے کہ سنی لیون نے اپنی بیٹی کے لیے پیار بھرا پیغام دیا ہے۔

سنی لیون نے انسٹا گرام پر اپنی بیٹی نشا کور ویبر کی اپنے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بیٹی کو آغوش میں لیے بیٹھی ہیں جب کہ انہوں نے بیٹی کے نام آب دیدہ انداز میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنے پورے دل سے، روح سے اور جسم سے آپ کی ہر طرح سے حفاظت کروں گی اور دنیا میں موجود برے لوگوں سے بھی محفوظ رکھنے کی کوشش کروں گی چاہے اس کے لیے مجھے اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں