شادی شدہ جوڑوں میں اگر بیوی شوہر سے زیادہ کمائے تو کیا نتیجہ ہوتا ہے؟


عام طور پر کہا جاتا ہے کہ شوہر کمانے کا ذمہ دار ہے جبکہ بیوی گھر سنبھالنے کی۔ تاہم اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے نئی تحقیق میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر خواتین بھی کمانے کے لیے نکل پڑیں گی۔ ویب سائٹ ledger-enquirer.com کی رپورٹ کے مطابق جارجیا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ”وہ میاں بیوی سب سے زیادہ خوش و خرم زندگی گزارتے ہیں جن میں بیوی شوہر سے زیادہ آمدن کماتی ہے۔“

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں لاکھوں جوڑوں کی انفرادی آمدنی اور ان کے ازدواجی تعلقات کا موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ جولی ہوچکس کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اس تحقیق میں کئی پہلوﺅں پر بحث کی ہے۔ اس تجزئیے میں ہمیں معلوم ہوا ہے کہ لوگ جتنا وقت کام میں گزارتے ہیں اور اس سے انہیں جتنی آمدنی حاصل ہوتی ہے، یہ دونوں عوامل ان کی خوشی کے معیار پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ 1990ءمیں جب مرد زیادہ کماتے تھے تو شادی شدہ جوڑوں میں خوشی کا معیار بہت کم تھا۔ موجود دور کے ریکارڈ کو دیکھیں، جب خواتین کی اکثریت مردوں کے شانہ بشانہ کما رہی ہے تو اس ریکارڈ کے مطابق ان خواتین کا ازدواجی تعلق بہت خوشگوار ہے اور وہ خوشی سے بھرپور زندگی گزار رہی ہیں۔1994ءمیں صرف 16فیصد خواتین اپنے شوہروں سے زیادہ آمدن کماتی تھی جبکہ آج 5خواتین میں سے ایک اپنے شوہر سے زیادہ کما رہی ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).