وہ شادی جو لیبر روم میں نرسوں نے کرائی


شادی کی تقریب کے لیے خوبصورت ہالز یا پرفضاءمقامات کا انتخاب کیا جاتا ہے لیکن گزشتہ روز امریکہ میں ایک جوڑے کو ایسی جگہ شادی کرنی پڑ گئی جہاں شادی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ فوکس نیوز کے مطابق الیکس اور جیکب نامی یہ جوڑا کافی عرصے سے ایک ساتھ رہ رہا تھا، جب الیکس حاملہ ہوئی تو دونوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بچے کی پیدائش سے پہلے شادی کر لیں گے، چنانچہ انہوں نے شادی کی تاریخ طے کی اور تیاریوں میں لگ گئے۔

جس روز ان کی شادی ہونا تھی اس رات الیکس دردزِہ میں مبتلا ہو گئی اور اسے ہسپتال لیجانا پڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال کی نرسوں کو جب ان کی کہانی کا علم ہوا تو انہوں نے ہسپتال میں ہی ان دونوں کی شادی کروانے کاارادہ باندھ لیا۔ انہوں نے آن لائن آرڈر کرکے کیک ، پھول اور دیگر لوازمات منگوائے اور الیکس اور جیکب کو سرپرائز دے ڈالا۔ یوں ان بچے کی پیدائش سے پہلے واشنگٹن کے پرویڈنس سینٹ پیٹر ہسپتال کی نرسوں نے ان دونوں کی شادی کروا دی۔اس حوالے سے الیکس کا کہنا تھا کہ ”میں اس وقت زچگی کے مرحلے سے گزر رہی تھی اور شدید درد میں مبتلا تھی۔ مجھے کچھ احساس نہیں کہ نرسوں نے کیا کیا، تاہم بچے کی پیدائش کے بعد جب مجھے صورتحال معلوم ہوئی تو میں نے نرسوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری کر دی تھی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).