یہاں لوگ غائب کیوں ہوتے ہیں؟


سمندر میں واقع برمودا ٹرائی اینگل سے تو دنیا واقف ہے اور خائف بھی، لیکن اب رومانیہ کے جنگلات میں ایک ایسی برمودا ٹرائی اینگل کا انکشاف سامنے آگیا ہے کہ جو سیاح بھی اس طرف جاتا ہے پھر کبھی واپس نہیں آ پاتا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق رومانیہ کے علاقے ’کلج کاﺅنٹی‘ کے جنگلات میں ایک علاقہ ہے جس کے متعلق کئی کہانیاں بیان کی جاتی ہیں۔ بعض لوگ اس علاقے کو خلائی مخلوق کا علاقہ قرار دیتے ہیں اور بعض بھوتوں اور آسیب کا۔

یہ جنگل 700ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے اور کہا جاتا ہے کہ اب تک اس میں سینکڑوں رومانوی باشندے غائب ہو چکے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق صدیوں پہلے اس علاقے میں ایک گڈریا غائب ہوا تھا جس کے بعد لوگوں کی توجہ اس طرف مرکوز ہوئی۔ یہ گڈریا اپنی 200بھیڑوں سمیت غائب ہوا تھا اور ان کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ یہ اس زمینی برمودا ٹرائی اینگل کا پہلا شکار تھا۔ مقامی لوگ اس وقت اس علاقے سے زیادہ خوفزدہ ہو گئے جب 1968ءمیں فوجی تکنیک کاروں نے اس علاقے میں خلائی مخلوق کی تصاویر بنائیں اور منظرعام پر لائے۔ اس کے بعد کئی مقامی لوگ بھی مبینہ طور پر کسی غیرارضی مخلوق کو اس علاقے میں دیکھ چکے ہیں۔اب اس علاقے کی دہشت اس قدر زیادہ ہے کہ کوئی سیاح بھی اس طرف جانے کی جرات نہیں کرتا۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں