جن حالات میں دو شادیاں کیں، جیسے نبھا رہا ہوں وہ میں جانتا ہوں؛ اقرار الحسن کا دوسرا ویڈیو بیان


اقرارالحسن نے دوسری شادی کیوں کی، پہلاج پر اس کا کیا اثر ہوا اور اپنی دوسری بیوی کے ساتھ وہ کسی مارننگ شو میں شریک کیوں نہیں ہوئے ؟ اینکر پرسن نے نئے ویڈیو پیغام میں سب کچھ کھل کر بتادیا

 اینکر پرسن اقرارالحسن کی دوسری شادی ان دنوں سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے جس کے باعث اقرارالحسن اور ان کی اہلیہ کو بار بار وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔ اپنے ایک نئے ویڈیو بیان میں اقرار الحسن نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے اہم سوالوں کے جوابات دیے ہیں۔

اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے جن حالات میں دوسری شادی کی وہ کسی کے سامنے بیان نہیں کرسکتے لیکن انہوں نے دوسری شادی کیلئے اسلام کا سہارا نہیں لیا اور انہوں نے اس بات کو دلیل نہیں بنایا کہ مرد 4 شادیاں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن حالات میں شادی ہوئی اور اب جس طرح سے وہ دونوں بیویوں میں عدل کر رہے ہیں یہ بہت ہی مشکل اور محنت طلب کام ہے ۔ ’ مرد 4 شادیاں کرسکتا ہے اور عرب میں لوگ اتنی شادیاں کرتے بھی ہیں لیکن پاکستان جیسے معاشرے میں جہاں ہم 800 سال تک ہندوﺅں کے ساتھ رہ کر آئے ہوں دوسری شادی ہرگز نہیں کرنی چاہیے، میری شادی جن حالات میں ہوئی وہ الگ معاملہ ہے‘۔

اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ ان کی دونوں بیگمات پڑھی لکھی اور سمجھدار ہیں جس کے باعث ان کے بیٹے پہلاج پر دوسری شادی کا کوئی اثر نہیں پڑا اور وہ اچھے طریقے سے اپنی زندگی گزار رہا ہے اور اس کی پڑھائی میں کارکردگی بھی مثالی ہے۔
اینکر پرسن نے کہا کہ انہوں نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ اے آروائی کے مارننگ شوز میں شرکت کی کیونکہ وہ دونوں میاں بیوی اس وقت اے آروائی میں کام کرتے تھے لیکن جب سے ان کی بیوی نے اے آروائی چھوڑا ہے اب وہ کبھی بھی مارننگ شو میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک نہیں ہوئے۔

اقرارالحسن نے کہا کہ وہ اپنی دوسری بیوی کے ساتھ اس لیے مارننگ شوز میں شریک نہیں ہوتے تھے تاکہ لوگوں کو اس سے شہہ نہ ملے ، کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے تو بہت سے گھروں میں مردوں کیلئے یہ بات دلیل بن جاتی اور وہ بھی دوسری شادی کیلئے اصرار کرنا شروع کرسکتے تھے جس کے باعث بہت سے گھروں میں مسائل پیوا ہوتے۔

 

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).