کترینہ کیف کے ٹوٹل کتنے بہن بھائی ہیں؟


کترینہ کیف اس وقت بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ ہیں۔ان کی اور بہن بھی بالی ووڈ میں انٹری دے چکی ہیں۔لندن میں کترینہ کی اور بھی بہنیں رہتی ہیں جن کے ساتھ حال ہی میں انہوں نے فرصت کے لمحات گزارے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 34سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی فلمی مصروفیات میں سے کچھ وقت لندن میں موجود اپنے خاندان کےلیے نکالا۔لندن پہنچتے ہی وہ اپنی بہنوں کے ساتھ تفریح کے لیے نکل پڑیں ۔سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک وڈیو میں وہ اپنی 6 بہنوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

کترینہ کیف کی کتنی بہنیں ہیں؟

اسی طرح ایک اور تصویر میں کترینہ سسٹرز بانہوں میں بانہیں ڈالے ایک ندی کے کنارے ٹہل رہی ہیں۔کترینہ نے انسٹاگرام پر دوبہنوں کے ساتھ ایک تصویر خود بھی شیئر کی ہے اور اس کے نیچے لکھا ہے ’فارم گرلز‘۔

کترینہ کیف کی کتنی بہنیں ہیں؟

واضح رہے کہ کترینہ کیف کے انہیں ملا کر کل 8بہن بھائی ہیں۔یعنی سات بہنیں اور ایک بھائی۔ بہنوں کے نام نتاشا، سونیا، ایزابیل، میلیسا،سارہ، کرسٹینااور کترینہ ہیں جبکہ اکلوتے بھائی کا نام میکائیل ہے۔کترینہ کے والدمحمد کیف کا تعلق کشمیر سے ہے اور ان کی والدہ سوزینہ برطانوی شہری ہیں۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں