مولوی خادم رضوی اور ساتھیوں کے خلاف مقدمات سرد خانے میں ڈال دیئے گئے


اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوٹر پنجاب کی درخواست پر تحریک لبیک کے قائدین کے خلاف تین مقدمات کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے قائد خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین کے خلاف کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جا رہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دوبارہ چالان جمع کرایا جائے گا، پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کرائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے۔

عدالت نے استغاثہ کی استدعا پر مقدمات پر مزید کارروائی روکتے ہوئے خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین کے خلاف 3 مقدمات کو داخل دفتر کردیا اور کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے ترجمان عمران شاہ کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی اور دھرنا قائدین کے خلاف مقدمات تحقیقاتی مراحل میں ہیں، یہ مقدمات تھانہ نیوٹاون ، صادق آباد، وارث خان اور گوجر خان میں درج کیے گئے تھے۔ دھرنا قائدین کے خلاف کسی مقدمے کا چلان عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں