Hi I‘m Mark Zuckerberg


 

یہ وہ میسج تھا جس نے انجمن فیس بک کے منجھے سے منجھے لکھاریوں، دانشوروں کی نیندیں اڑا دیں۔ اسی میسج کے طفیل ہماری نیند کیا ہمارے دو تین دن خلل ضرور ڈالا گیا۔ پہلے پہل ڈیتا آن کرتے ہی چونک اٹھا کہ اتنے میسج خیر ہو شالا!

پھر جیسے ہی فیسبکی میسنجر کا دروازہ کھولا تو دوستوں کی تصویوریں دیکھتا لیکن ایک ہی جملہ نظر آیا کہ I‘m Mark Zuckerburg یہی سوچا آج مارک بیچارہ بھری جوانی میں ہی فوت ہوگیا۔ کافر تھا بخشش کی دعا کیا کرتا بس اناللہ پڑھنے پر اکتفا کیا۔ اور میسج کو ایک نگاہ دیکھا نیچے موصوف کی ویڈیو بھی تھی جس میں وہ صحیح سلامت زندہ پا کر جھٹکا لگا۔ پھر سمجھ آئی کہ ہمارے دانشور لوگ چاہتے کیا ہیں۔ کسی کو جواب نہین دیا بس دانت نکالنے والی سمائلی کے ساتھ رپلائی کرتا رہا۔

یہ سلسلہ دو دن تک بڑی دھوم دھام سے چلتا رہا۔ انگریزی کمزور تھی لیکن اس میسج کو پڑھنے کی جرات ہی نہ کی ورنہ سمجھ آ ہی جاتی۔ دوسرے دن چچا زاد نے بالآخر پوچھ ہی لیا کہ کیا ہوگا اب؟ جواب دیا میاں صاحب تو تاحیات نا اہل ہوچکے ہیں۔ اب بس الیکشن ہوگا۔ اسی کا انتطار کر رہے ہیں۔

کزن نے پھر استفسار کیا کہ اس میسج کے بعد کیا ہوگا، بتایا ارے بابا کچھ نہیں، اٹھارہ لوگوں کو اگر آپ نے سیند کردیا تو اب بے فکر رہیں۔ ایک تو مجھے آگایا باقی سترہ دوستوں یہ نیکی کا کام ضرور بتائیں۔ اس نیکی میں ن اپنی مرضی سے نکال لی جائے۔

دیسی انگریزی جس کی امریکہ میں بنیاد مارک زرگ برگ نےاب نئی نئی رکھی ہے اس انگریزی کا ترجمہ صحافی عدنان خان کاکڑ نے بالآخر کر ہی لیا۔ ہم جس حوالے سے مشکوک صورتحال سے گزر رہے تھے کہ کب فیس بُک اکاؤنٹ بند ہونا ہے اور ہماری ریلکس ہو کر دُنیا کا کوئی اور کام بھی کریں کیونکہ اس فقیر ن سست روی اور کاہلی سے کسی ایک کو بھی میسج نہیں کیا، کیونکہ یہ زیادتی تصور کی جاتی خود پڑھا نہیں اور دوسروں کو بھیج دیا۔ اللہ بھلا کرے ہمارے فیس بُکی قوم کا جنہوں نے وقتاً فوقتاً باور کرائے رکھا۔ اس میسج نامراد کا ترجمہ پیش خدمت ہے

” ہائے میں مارک ذکر برگ ہوں، فیس بک کا ڈائریکٹر۔ لگتا ہے کہ وہ تمام انتباہ حقیقی تھے، اور فیس بک استعمال کرنے پر اب پیسہ خرچ ہو گا۔ فیس بک کے سرورز پر اتنا زیادہ لوڈ پڑ گیا ہے کہ وہ نیم مردہ ہو گئے ہیں، اس لئے ہم آپ سے یہ مسئلہ حل کرنے کے لئے مدد مانگ رہے ہیں۔ اگر آپ یہ مالا اپنی لسٹ میں موجود 18 کو بھیج دیں گے تو آپ کا آئیکون نیلا پڑ جائے گا اور اس کے بعد آپ کے لئے فیس بک مفت ہو گی۔ اگر آپ میری بات پر یقین نہیں کرتے تو کل شام چھے بجے فیس بک بند ہو جائے گی اور اسے کھولنے کے لئے آپ کو پیسے دینے ہوں گے، قانون یہی ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹے میں فیس بک اپ ڈیٹ ہونے لگے گی۔ اگر آپ یہ اپنے تمام کانٹیکٹس کو نہیں بھیجتے تو آپ کا اپ ڈیٹ کینسل ہو جائے گا اور آپ اپنے فیس بک میسیجز سے چیٹ نہیں کر سکیں گے۔ آپ کو پیسہ دینا ہو گا اگر آپ ایک زیادہ استعمال کرنے والے یوزر نہیں ہیں یا آپ کے کم از کم دس فرینڈ ہیں۔ یہ میسج ایس ایم ایس کر دیں اور لوگو سرخ ہو جائے گا جس سے یہ ظاہر ہو گا کہ آپ ایک یوزر ہیں“۔

تو ان لوگوں نے لوگو ہمارا سُرخ کر دیا۔ مجھے تو ایسا لگ رہا تھا کہ ان اٹھارہ لوگوں میں سے شاید میں ہی ان کو کسی کام کا ملا ہوں، جو میرے قارئین حضرات میرے اکاؤنٹ کی فکر میں ماندہ ہوئے بیٹھے ہیں۔ کبھی کبھار اس سوچ پر رقص کرنے کو جی چاہتا ہے کہ فیس بُک پاکستانیوں کے لیے تو ویسی نعمت ہے جیسے بندر کے ہاتھ میں اُسترا‘ تھما دیا ہو، اور یہ اُسترا جہاں ایک جانب عدالت میاں نواز شریف پر چلائے جا رہی ہے اور جہاں ہمارے دانشمند تخلیقی حضرات فیس بک فرینڈز پر پھیرے جا رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).